Description
1926 — کافکا نے یہ ناول 1922ء میں لکھنا شروع کیا تھا، مگر یہ ادھورا رہ گیا۔ 1924ء میں کافکا کی وفات کے بعد اُن کے قریبی دوست اور ادبی ورثے کے نگران میکس براڈ نے اُن کی وصیت کے برخلاف اسے شائع کیا۔ یوں یہ ناول 1926ء میں میونخ (جرمنی) کے پبلشر “Kurt Wolff Verlag” سے پہلی بار منظرِ عام پر آیا۔
1930 — اس ناول کا پہلا انگریزی ترجمہ ’’دی کاسل‘‘ (The Castle) کے عنوان سے وِلا میوئر (Willa Muir) نے اپنے شوہر ایڈوِن میوئر (Edwin Muir) کے ساتھ مل کر کیا جو 1930ء میں لندن اور نیو یارک سے پہلی بار شائع ہوا۔ وِلا میوئر (1890–1970) سکاٹ لینڈ کی ایک معروف مترجم، ناول نگار اور نقاد تھیں۔ وہ خاص طور پر جرمن سے انگریزی میں تراجم کے لیے مشہور ہوئیں۔ ان کا بڑا کارنامہ فرانز کافکا اور ہرمن ہیسے جیسے جرمن ادیبوں کے کاموں کو انگریزی قارئین تک پہنچانا ہے۔ ایڈون میوئر (1887–1959) سکاٹ لینڈ کے شاعر، ناقد اور مترجم تھے۔ دونوں نے کافکا کے ناولوں کو انگریزی ادب میں متعارف کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔







Reviews
There are no reviews yet.